🎉
شاباش!
مشق مکمل ہوئی!
+0 XP
🔊
AUDIO
آواز چل رہی ہے
خاتون گھر میں کتاب پڑھ کر سیکھ رہی ہے

علم میں خوش آمدید!

آج ہی سے آسان اردو، گنتی اور روزمرہ زندگی کی ضروری مہارتیں سیکھیں۔

روزمرہ بات چیتتصویر دیکھیں
انگلی سے لکھیںدیکھ کر مشق کریں
سنیں، پھر بولیں🔊 دبائیں
میرا سیکھنے کا راستہ
مہمان طالبہ شناخت ابھی محفوظ نہیں
0%مکمل
خاتون کتاب پڑھ رہی ہے

بہت اچھا!

تصویر پر دبائیں، آواز سنیں، پھر مشق کریں۔

میری کامیابیاں
0
دن مسلسل
0
XP
0
سبق
0
کل پوائنٹس
پہلا قدم، پڑھنے اور گنتی کی ابتدا
پہلا قدم
حروف، گنتی، آواز اور لکھنے کی مشق
دوسرا قدم، گھر اور خاندان کے ساتھ سیکھنا
دوسرا قدم
الفاظ، جملے، حساب، صحت اور کہانیاں
تیسرا قدم، شناختی دستاویزات اور شہری حقوق
تیسرا قدم
شناختی کارڈ، بینک، حقوق اور ضروری کام
اہم چیزیں
خاتون گھر کے خرچ سے رقم بچا رہی ہے
گھریلو بجٹ
آمدنی، خرچ اور بچت کو آسان طریقے سے سمجھیں۔
خاتون شناختی دستاویزات سنبھال رہی ہے
قانونی حقوق
خواتین کے حقوق، مدد کے نمبر اور ضروری قانون۔
خاتون صاف پانی اور گھر کی صحت کا خیال رکھ رہی ہے
مدد اور خدمات
صحت، پولیس، ہیلپ لائن اور سرکاری خدمات۔
📘 بنیادی قاعدہ 0 XP

پہلا قدم

حروف سیکھیں · پڑھنا شروع کریں · لکھنا سیکھیں

ا
حروف اور الفاظ
اردو حروف، چار آسان لفظ، آواز، انگلی سے لکھنا اور چھوٹا سوال۔
۱۲۳
گنتی اور اعداد
۱ سے ۱۵۰ تک گنتی، دس دس اعداد کے حصے، آواز، لکھائی اور سوال۔
🔤 حروف اور الفاظ 0 XP

حروف کی مشق

ہر حصے میں ۱۰ حروف کھلیں گے۔ پہلے موجودہ حروف مکمل کریں، پھر اگلے حروف کھلیں گے۔

حرف سبق +15 XP
ا
الف (Alif)
ا
الگ
ـا
ملا ہوا
نقطے ملائیں — پھر خود لکھیں

کون سا حرف درست ہے؟
🔢 گنتی ۱–۱۰ +10 XP
آج کی گنتی
ہر عدد پر ٹچ کریں، آواز سنیں، پھر انگلی سے لکھیں۔
کھلے ہوئے اعداد
1-10
مزید اعداد اگلا حصہ مکمل ہونے پر کھلیں گے۔

اعداد لکھنے کی مشق — انگلی سے لکھیں

اگلا عدد کون سا ہے؟
بنیادی قاعدہ
🌟

شاباش! بہت اچھا!

+15 XP
ہر دن ایک حرف — جلد پڑھنا آ جائے گا
📗 دوسرا قدم 0 XP

دوسرا قدم

پڑھنا · لکھنا · گنتی · صحت · بچت · کہانیاں

📖 سبق
✍️
پڑھنا لکھنا
الفاظ اور جملے
درجہ ۲
🔢
ریاضی
گنتی اور حساب
درجہ ۲
🏥
صحت
صحت کے اصول
درجہ ۲
💰
بچت
گھریلو بجٹ
درجہ ۲
📖
کہانیاں
سیماں کی کہانی
درجہ ۲
🇵🇰
پاکستان
ملک کی معلومات
درجہ ۲
📊 ترقی
0
کل XP
0
مکمل سبق
✍️ پڑھنا لکھنا +30 XP

بلند آواز میں پڑھیں

ہر جملہ دو بار پڑھیں — پھر خالی جگہ پُر کریں

الفاظ
صحت سبزی تعلیم بچت درخت پانی نشہ صفائی
جملے پڑھیں
سبزی صحت کے لیے اچھی ہے۔
صحت کے لیے اچھی خوراک کی ضرورت ہے۔
مختلف غذائیں مل کر صحت بناتی ہیں۔
درخت ماحول کو صاف رکھتے ہیں۔
تعلیم عقل سکھاتی ہے۔
تعلیم زندگی کو آسان بناتی ہے۔
عورت پڑھی لکھی ہو تو پورا خاندان پڑھ لکھ جاتا ہے۔
بچت کرنا اچھی عادت ہے۔
نشہ صحت اور گھر دونوں برباد کرتا ہے۔
درخت سے پھل اور صاف ہوا ملتی ہے۔
خالی جگہ پُر کریں
سبزی کے لیے اچھی ہے۔
بچت کرنا عادت ہے۔
تعلیم زندگی کو بناتی ہے۔
نشہ عادت ہے۔
درخت سے صاف ملتی ہے۔
سوال
تعلیم کیوں ضروری ہے؟
الف — تعلیم وقت ضائع کرتی ہے
ب — تعلیم عقل سکھاتی اور زندگی آسان بناتی ہے ✓
ج — تعلیم صرف بچوں کے لیے ہے
🔢 ریاضی +25 XP

گنتی اور حساب

گنتی یاد کریں — پھر جمع اور تفریق

۵۰ تک گنتی — ٹچ کریں
حساب کریں
8 + 4 =
مسئلے

زبیدہ کے پاس 8 انڈے تھے۔ اس نے 4 اور جمع کیے۔ کل؟

8 + 4 =

حمیدہ کے پاس 20 روپے تھے۔ اس نے 13 خرچ کیے۔ کتنے بچے؟

20 − 13 =

بازار میں آلو 35 روپے اور پیاز 15 روپے۔ کل خرچہ؟

35 + 15 =
سوال
35 + 15 کتنا ہے؟
الف — 45
ب — 55
ج — 50 ✓
🏥 صحت +25 XP

صحت کے اصول

یہ اصول یاد کریں — بیماری سے بچیں

🗑️
کوڑا ڈبے میں ڈالیں
مکھیاں گندگی پھیلاتی ہیں — گلی محلہ صاف رکھیں۔ کوڑا کبھی گلی میں نہ پھینکیں۔
💧
پانی ابال کر پیئیں
آلودہ پانی سے دست، ہیضہ اور جلدی بیماریاں ہوتی ہیں۔ پانی ہمیشہ ڈھکا رکھیں۔
🧼
کھانے سے پہلے ہاتھ دھوئیں
صابن سے ہاتھ دھونا صحت کی کنجی ہے — وضو کے ساتھ ساتھ ضروری ہے۔
🥗
متوازن غذا کھائیں
دال، سبزی، پھل، اناج، انڈہ، دودھ اور دستیاب گوشت یا مچھلی میں سے مختلف غذائیں شامل کریں۔
🤱
ماں کا دودھ — پہلے ۶ ماہ
پیدائش کے فوراً بعد دودھ پلائیں۔ چھ ماہ تک صرف ماں کا دودھ کافی ہے۔
💊
دوائی کی تاریخ دیکھیں
میعاد ختم ہونے والی دوائی استعمال نہ کریں۔ پیکٹ، تاریخ اور دوائی کی حالت دیکھیں اور شک ہو تو فارماسسٹ سے پوچھیں۔
🌱
کفایتی چولہا استعمال کریں
ہوا باہر نکلتی ہے، آنکھیں محفوظ رہتی ہیں — ایندھن کم لگتا ہے، خرچ کم۔
سوال
گھر کا کوڑا کہاں ڈالنا چاہیے؟
الف — گلی میں
ب — ڈبے میں ✓
ج — دریا میں
💰 بچت +20 XP

گھریلو بجٹ اور بچت

اپنی آمدنی اور خرچ لکھیں — بچت نکالیں

بچت کے سنہری اصول
۱ — پہلے بچت: تنخواہ آتے ہی ۱۰٪ الگ رکھیں۔
۲ — ضرورت بمقابلہ خواہش: پہلے کھانا، کرایہ، دوائی۔
۳ — ہنگامی فنڈ: ۳ مہینے کے خرچ بچائیں۔
۴ — روزانہ لکھیں: ہر خرچ نوٹ کریں۔
بجٹ کیلکولیٹر
💰 ماہانہ آمدنی (روپے)
🍚 کھانا پینا
🏠 کرایہ / بجلی
💊 صحت / دوائی
📚 بچوں کا سکول
👗 کپڑے / دیگر
بچت Rs. 0
سوال
پہلے کیا کرنا چاہیے؟
الف — پہلے خرچ، پھر جو بچے وہ بچت
ب — پہلے بچت الگ رکھیں، پھر خرچ کریں ✓
ج — بچت ضروری نہیں
📖 کہانیاں +20 XP

سیماں کی کہانی

پڑھیں اور سوچیں

سیماں ننگے پاؤں پھرتی تھی اور ہر روز بیمار رہتی تھی۔
اس کی ماں نے پوچھا: "سیماں پڑھنے کیوں نہیں آتی؟"
جواب آیا: "ہر وقت بیمار رہتی ہے۔"
ماں نے سمجھا — گندگی اور ننگے پاؤں سے بیماری آتی ہے۔
نصرت پروین نے کلاس کو صفائی سکھائی۔ اب سیماں صاف ستھری رہتی ہے اور بیمار نہیں پڑتی۔
سبق
صفائی لاؤ، بیماری بھگاؤ — صفائی نصف ایمان ہے۔

بچت کی کہانی

مشکل وقت میں بچت کام آتی ہے۔ جب بچت ہو تو انسان دوسروں کا محتاج نہیں ہوتا۔
جو عورت بچت کرتی ہے وہ اپنے خاندان کو مضبوط کرتی ہے۔ ترقی کا راستہ: ہنر سیکھو، بچت کرو۔
سبق
بچت چھوٹی سی عادت ہے — مگر بڑی مشکل میں کام آتی ہے۔
سوال
سیماں ہر روز بیمار کیوں رہتی تھی؟
الف — وہ پڑھنا نہیں چاہتی تھی
ب — گندگی اور ننگے پاؤں چلنے سے ✓
ج — اس کی ماں نے روکا
🇵🇰 پاکستان +15 XP

پاکستان — ہمارا ملک

🏳️ پاکستان کا جھنڈا — سبز اور سفید
🏙️ دارالحکومت — اسلام آباد
🕌 مذہب — اسلام
📅 یوم آزادی — 14 اگست 1947
🌐 زبان — اردو
💰 کرنسی — روپیہ
🏔️ بلند ترین پہاڑ — K2
صوبے
پنجاب
لاہور
سندھ
کراچی
خیبر پختونخوا
پشاور
بلوچستان
کوئٹہ
سوال
پاکستان کا دارالحکومت کون سا ہے؟
الف — لاہور
ب — کراچی
ج — اسلام آباد ✓
دوسرا قدم
🎉

شاباش! سبق مکمل ہوا!

+0 XP
آج کا کام کل پر مت ڈالو
0 XP
🔊 سنیں اور پہچانیں
حروف تہجی — الف سے ی تک
حرف پر ٹچ کریں — سنیں اور یاد کریں
ا
الف (Alif)
آم = Mango
🎯 حرف پہچانیں
کون سا حرف "ب" کی آواز دیتا ہے؟
ا
ا الف
ب
ب بے ✓
ج
پ پے
د
ت تے
0 XP
0 XP Level 1
0 XP
0 XP
✏️ لکھنا
حرف چنیں
آ
آم · آنکھ
آ
اس حرف سے الفاظ
ایک پُراعتماد عورت کی کہانی
خاتون اپنے خاندان کے ساتھ اعتماد سے بیٹھی ہے
خود پر اعتماد
شادی پور گاؤں میں نوری نام کی ایک عورت رہتی تھی۔ اس کے دو بچے تھے۔ نوری دودھ دیہی بھی کرتی تھی۔
نوری: میں گھر کا خرچ چلاتی ہوں۔ میرا کام میری عزت ہے۔ مجھے روکنے سے بچوں کا پیٹ نہیں بھرے گا۔
سبق: عورت کا کام کرنا اس کی عزت ہے — کمزوری نہیں۔ خود پر اعتماد رکھیں۔
پانی کی قدر
خاتون صاف پانی اور گھر کی صحت کا خیال رکھ رہی ہے
پانی بچائیں
زینب نے اپنے محلے کی عورتوں کو اکٹھا کیا:
زینب: برتن دھوتے وقت پانی بند رکھیں۔
زینب: صاف پانی ڈھکا رکھیں — بیماری سے بچائے۔
سبق: پانی کی قدر کریں۔ ایک عورت پورے گاؤں کو سکھا سکتی ہے۔
🧮 کیلکولیٹر
اپنا بجٹ بنائیں
خاتون گھر کے پیسے گن کر کچھ رقم بچت کے لیے الگ رکھ رہی ہے
آمدنی، خرچ، پھر بچت
💰 ماہانہ آمدنی
Rs.
📋 سنہری اصول
بجٹ کے سنہری اصول
بچت = آمدنی − اخراجات
1
پہلے بچت: تنخواہ آتے ہی کم از کم ۱۰٪ الگ رکھیں۔
2
ضرورت بمقابلہ خواہش: پہلے کھانا، کرایہ، دوائیں — پھر باقی۔
3
ہنگامی فنڈ: ۳ مہینے کے خرچ کے برابر بچائیں۔
4
روزانہ لکھیں: ہر خرچ لکھیں — مہینے کے آخر میں جائزہ لیں۔
📋 عورت کے بنیادی حقوق
📚
تعلیم کا حق
💼
کام کرنے کا حق
🏥
صحت کا حق
🗳️
ووٹ دینے کا حق
⚖️
انصاف کا حق
🏠
وراثت کا حق
ماں اور بیٹا — پاکستانی قانون آپ کے ساتھ ہے
حکومتی خدمات
🚨 ہنگامی:
🚨 ہنگامی
👩 خواتین
🤝 این جی اوز
⚖️ قانونی
🪪 نادرا
📡 آواز
📞 ٹول فری
🚨 قومی ہیلپ لائنز
پولیس سے مدد لیں
🚔
پولیس
15
24 گھنٹے
📞 کال
🚑
ریسکیو
1122
24 گھنٹے
📞 کال
👩
خواتین ہیلپ لائن
1043
24 گھنٹے
📞 کال
🛡️
خواتین تشدد
1737
24 گھنٹے
📞 کال
👶
چائلڈ پروٹیکشن
1121
سرکاری ہیلپ لائن
📞 کال
🏥
پنجاب ہیلتھ
0800-99000
ٹول فری
📞 کال
🏛️
وزیر اعلیٰ سیل
0800-02345
پیر تا جمعہ
📞 کال
👩 خواتین کی خدمات
خاتون محفوظ دفتر میں مدد کے لیے فون کر رہی ہے
مدد مانگنا آپ کا حق ہے
🏠
دارالامان سیالکوٹ
052-9250491
24 گھنٹے
📞 کال
⚖️
FOSPAH
051-9264444
پیر تا جمعہ
📞 کال
⚖️
شہر فاؤنڈیشن
0333-1144001
مفت قانونی
📞 کال
💊
بہبود آبادی
0800-79300
ٹول فری
📞 کال
🤝 سیالکوٹ این جی اوز
خواتین اور محلے کے افراد مدد کے لیے مل بیٹھے ہیں
اپنے قریب مدد تلاش کریں
بنیاد لٹریسی اینڈ کمیونٹی کونسل
0302-4669609
خواتین کے حقوق، تعلیمی آگاہی
سیالکوٹ
دستک چیریٹیبل ٹرسٹ
0333-4161610
گھریلو تشدد کا سامنا کرنے والے خواتین اور بچوں کو پناہ
لاہور
عورت فاؤنڈیشن
042-36286296
خواتین کو با اختیار بنانا — 1986 سے
لاہور
🪪 نادرا SMS سہولیات
خاتون نادرا دفتر سے شناختی کارڈ لے رہی ہے
شناختی کارڈ کی مدد
8521
گاڑی چوری چیک کریں
7000
جعلی شناختی کارڈ چیک کریں
8300
ووٹر لسٹ چیک کریں
668
اپنی SIM کی تعداد چیک کریں
8171
احساس پروگرام رجسٹریشن
8009
Family Tree چیک کریں
📡 آواز آگاہی مراکز — سیالکوٹ
دو خواتین آمنے سامنے بیٹھ کر بات سن اور سمجھ رہی ہیں
مرکز میں بات کریں
1
سدرہ بدرہ
شازیہ اعظم — 03338702348
2
مراکی وال
شازیہ اعظم — 03338702348
3
روڑس
راحیل انور — 03314445448
4
نگووالہ
عامرہ اکرم — 03027967804
5
ڈھلم بلگن
بی ایم شاہد — 03000024509
📞 تمام ٹول فری نمبرز
خاتون ہیلپ لائن پر فون کر کے مدد لے رہی ہے
نمبر دبائیں، مدد لیں
ادارہنمبر
پولیس
15
ریسکیو
1122
خواتین ہیلپ لائن
1043
خواتین تشدد
1737
چائلڈ پروٹیکشن
1121
انسانی حقوق
1099
پنجاب ہیلتھ
0800-99000
وزیر اعلیٰ سیل
0800-02345
ڈیجیٹل رائٹس
0800-39393
FIA سائبر
9911
احساس BISP
8171 SMS
بہبود آبادی
0800-79300
ذہنی صحت روژن
0800-22444
📗 Bunyad — Level 3 Reader

تیسرا قدم

شہری زندگی، دستاویزات، بینک، صحت اور اپنے حقوق — سب کچھ یہاں

12
موضوعات
85
صفحات
150
XP
📖 پڑھنا
🪪 شہری
🏦 بینک
🏥 صحت
📚 کہانیاں
⚖️ حقوق
📊 تیسرا قدم — سیکھنے کے موضوعات
💡 خواندگی کے فوائد
خاندان کی آمدنی بڑھتی ہے
50%
بچوں کی بیماری کم
بچوں کا اسکول جانا
73%
خواتین کا اعتماد بڑھتا ہے
ماں خاندان کے ساتھ کتاب پڑھ رہی ہے
عورت پڑھی لکھی = پورا خاندان پڑھا لکھا
پڑھنا کیوں ضروری ہے؟
دوہرائی — بلند آواز میں پڑھیں
پڑھنا — Read
لکھنا — Write
📚سب کو پڑھنا چاہیے — سب کو لکھنا چاہیے
اس میں عزت ہے — عورت کو ضرور پڑھنا لکھنا چاہیے
👨‍👩‍👧عورت پڑھی لکھی ہو تو پورا خاندان پڑھ لکھ جاتا ہے
خاندان درخت لگا رہا ہے
درخت — ماحول کی اہمیت
درخت ہمارے دوست ہیں
🌳
درخت
💨
ہوا صاف
🍎
پھل ملتا
🏡
خوبصورت ماحول
🍳 کفایتی چولہا — نقطے ملا کر بنائیں
دروازہ
کفایتی چولہا
کفایتی چولہے کے فوائد
1 ہوا باہر نکلتی ہے — آنکھیں محفوظ
2 کپڑے خراب نہیں ہوتے
3 گھر کی دیواریں صاف رہتی ہیں
4 ایندھن کم لگتا ہے — خرچ کم
5 ذہن کی سکون بڑھتا ہے
🕐 گھڑی پڑھنا سیکھیں — نقطے ملائیں
12 6 9 3 2 10 4 8 1 11 5 7
10:00 بجے
12 6 9 3 2 10 4 8
3:00 بجے
❓ اب آپ بتائیں — یہ کتنے بجے ہیں؟
12 6 9 3
✏️ نقطے ملائیں — کیا بنتا ہے؟
1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15
نادرا دفتر — شناختی کارڈ وصول کرتی خاتون
CNIC — آپ کا شناختی کارڈ
18 سال میں لازمی بنوائیں
👤
تصویریں
🏛️
NADRA
💰
750 روپے
21 دن
📞NADRA ہیلپ لائن: 1800 (مفت)
📱8300 پر CNIC SMS کریں — ووٹر لسٹ چیک کریں
خاتون اپنا شناختی کارڈ دکھا رہی ہے
🪪 NADRA شناختی کارڈ کیسے بنوائیں
GOVERNMENT OF PAKISTAN — قومی شناختی کارڈ
NADRA
👤
نام
_____________
CNIC No.
XXXXX-XXXXXXX-X
📋 کیا ساتھ لائیں؟
2 پاسپورٹ تصویریں (سفید پس منظر)
والد / خاوند کی CNIC کاپی
پیدائشی سرٹیفکیٹ (اگر ہو)
فیس: 750 روپے (عام) · 1500 روپے (جلدی)
📋
فارم "ل" اور "ب" بھریں
NADRA دفتر سے مفت ملتے ہیں
🏛️
یونین کونسل سے تصدیق کروائیں
پھر NADRA دفتر جائیں
💰
فیس ادا کریں
750 روپے — 21 کام کے دن میں تیار
CNIC تیار — SMS آئے گا
رسید ساتھ لا کر وصول کریں
✏️ NADRA فارم مشق:
📞
NADRA ہیلپ لائن
1800
کال
سرکاری دفتر میں خاتون
🪪 شہری دستاویزات — کون سا کب چاہیے؟
پیدائش
پیدائشی سرٹیفکیٹ — یونین کونسل میں مفت اندراج
18 سال
شناختی کارڈ (CNIC) — NADRA سے لازمی
شادی
نکاح نامہ — 30 دن میں رجسٹریشن لازمی
ووٹ
18 سال+ · CNIC ساتھ لائیں · 8300 پر چیک کریں
📱 NADRA SMS خدمات
صفحہ ۲۷
پیدائش و وفات کی رجسٹریشن
پیدائش یا وفات کا اندراج کرنے کے لیے سب سے پہلے 1886ء کے ایکٹ کے مطابق ہر علاقے میں رجسٹرار مقرر کیے جاتے ہیں جو جنموت اور پیدائش کے بارے میں ریکارڈ رکھتے ہیں۔

قانون کے لحاظ سے یہ ضروری ہے کہ ڈاکٹر یا دایا اپنی نگرانی میں ہونے والی پیدائش اور وفات کا اطلاع دینا ضروری ہے۔
خاندان بچے کی پیدائش کا اندراج کروا رہا ہے
📋 فارم نمبر ۱ — پیدائش رجسٹریشن
بچے کا نام
تاریخ پیدائش
باپ کا نام
ماں کا نام
جائے پیدائش
💡یونین کونسل میں جا کر بچے کی پیدائش کا اندراج کروائیں — یہ مفت اور لازمی ہے۔
صفحہ ۳۰
شناختی کارڈ — آپ کا اہم دستاویز
شناختی کارڈ بہت اہم دستاویز ہے۔ اس کے بغیر آپ نہ پاسپورٹ بنوا سکتے ہیں اور نہ ہی کسی الیکشن میں ووٹ ڈال سکتے ہیں۔ وہ چاہے بلدیاتی ہو، صوبائی ہو یا قومی اسمبلی کا۔

ہمارے ملک میں شناختی کارڈ کا اجراء 1973ء سے ہوا۔ اس کارڈ کو NADRA جاری کرتی ہے۔
📋 شناختی کارڈ کے لیے فارم
✓ فارم "ل" اور فارم "ب" بھریں
✓ اپنے علاقے کے کونسلر سے تصدیق کروائیں
✓ NADRA دفتر میں جمع کرائیں
18 سال کی عمر میں شناختی کارڈ بنوانا ضروری ہے
✓ جب انسان فوت ہو جائے تو شناختی کارڈ متعلقہ ادارے کو واپس کر دینا چاہیے
📞 NADRA ہیلپ لائن: 1800
صفحہ ۴۲
نکاح فارم کیسے بھریں
نکاح نامہ ایک قانونی دستاویز ہے جو نکاح ہونے کے بعد بھرا جاتا ہے۔ اس میں دولہا اور دلہن کی معلومات درج ہوتی ہیں۔
📋 نکاح نامے میں یہ معلومات ہوتی ہیں
• دولہا کا نام، CNIC اور عمر
• دلہن کا نام، CNIC اور عمر
• والدین کے نام
• حق مہر کی رقم
• شادی کی تاریخ
شادی کی تاریخ سے 30 دن میں رجسٹریشن لازمی ہے
⚖️ قانون: لڑکی کی عمر کم از کم 18 سال ہونی چاہیے — کم عمری کی شادی قانونی جرم ہے۔
صفحہ ۴۹
ووٹ ڈالنا — آپ کا حق
آپ کو یہ یقین ہونا چاہیے کہ ووٹ اللہ کی امانت ہے اور پوری قوم کا حق ہے۔ اس لیے ووٹ کا استعمال صحیح طریقے اور ایمانداری سے کرنا چاہیے اور کسی کے دباؤ یا لالچ سے نہیں۔

جب آپ ووٹ ڈالنے جائیں تو آپ کو پہلے ووٹ سے پہلے پولنگ سٹیشن کا نمبر کارڈ پر چیک کریں۔
ووٹ ڈالنے کا طریقہ (قدم بقدم)
1. اپنے علاقے کا پولنگ سٹیشن معلوم کریں
2. شناختی کارڈ ساتھ لے کر جائیں
3. ووٹر رول میں نام چیک ہوگا
4. بیلٹ پیپر ملے گا
5. بائیں انگوٹھے پر سیاہی لگائی جائے گی
6. پسند کے امیدوار کے نشان پر ✓ لگائیں
7. بیلٹ باکس میں ڈال دیں
📞ووٹر لسٹ چیک کریں — 8300 پر اپنا CNIC نمبر SMS کریں
خاتون ووٹ ڈال رہی ہے
🗳️ ووٹ ڈالنے کا طریقہ — تصویری خاکہ
1 CNIC لائیں 2 نام چیک 3 بیلٹ پیپر 4 ووٹ ڈالیں VOTE!
🤝 اچھا شہری — ہماری ذمہ داریاں
صفائی مہم میں حصہ لیں
صفائی مہم میں حصہ لیں
کوڑا الگ الگ ڈالیں
کوڑا الگ الگ ڈالیں
درخت لگائیں
درخت لگائیں
بزرگوں کی مدد کریں
بزرگوں کی مدد کریں
محلے کے فیصلوں میں شامل ہوں
محلے کے فیصلوں میں شامل ہوں
مسئلے کی اطلاع دیں
مسئلے کی اطلاع دیں
پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کریں
پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کریں
بچوں کو لائبریری لے جائیں
بچوں کو لائبریری لے جائیں
یوٹیلیٹی بل ادا کریں
💡 بجلی کا بل کیسے پڑھیں
LAHORE ELECTRIC SUPPLY COMPANY LESCO — ELECTRICITY CONSUMER BILL REFERENCE NO. 02 1242 01625 ISSUE DATE 13 OCT 24 DUE DATE 21 OCT 24 AMOUNT PAYABLE Rs. 6,985 جاری ہونے کی تاریخ آخری تاریخ کل رقم 100 Units × Rs.9 = 200 Units × Rs.9 = 84 Units × Rs.10 = PAID ✓ نوٹ: آخری تاریخ سے پہلے ادا کریں — جرمانے سے بچیں
✍️ چیک کیسے بھریں — خود مشق کریں
1
تاریخ لکھیں
مثال: 02/05/2026 — دن/مہینہ/سال
2
جس کو دینا ہے اس کا نام لکھیں
یا "اپنے لیے" اگر خود نکالنا ہو
3
الفاظ میں رقم
مثال: پانچ سو روپے صرف
4
ہندسوں میں رقم
مثال: 500
5
دستخط کریں
بینک کارڈ کے دستخط سے ملنا ضروری ہے
✏️ ابھی مشق کریں:
National Bank of PakistanMain Branch, LAHORE
DATE
PAYOR BEARER
RUPEES
Rs.
دستخط:
یہاں دستخط
بینک اکاؤنٹ
بینک اکاؤنٹ
بچت
بچت کریں
موبائل بینکنگ
موبائل بینکنگ
🏦 بینک اکاؤنٹ کیسے کھولیں
📋 کیا ساتھ لائیں؟
اصل CNIC
CNIC کی 2 کاپی
2 پاسپورٹ تصویریں
500-1000 روپے
موبائل نمبر
گھر کا پتہ
قدم بقدم:
1
قریبی بینک جائیں
NBP، HBL، UBL، Meezan، MCB — کوئی بھی
2
کاؤنٹر پر کہیں
"مجھے اکاؤنٹ کھولنا ہے"
3
فارم بھریں
نام، پتہ، موبائل، CNIC — بینک ملازم مدد کرے گا
4
دستخط یا انگوٹھا لگائیں
یہی دستخط ہمیشہ استعمال کریں
5
اکاؤنٹ نمبر ملے گا
پاس بک یا ڈیبٹ کارڈ 1-2 ہفتے میں
✏️ مشق فارم:
⚠️ یاد رکھیں: اپنا PIN کسی کو نہ بتائیں · آسان اکاؤنٹ سب سے آسان طریقہ ہے
🏦 بینک بمقابلہ گھر میں پیسہ رکھنا
بینکگھرپہلو
✓ محفوظ✗ چوری کا خطرہحفاظت
✓ منافع ملتا ہے✗ کوئی منافع نہیںبڑھوتری
✓ بل ادا ہوتے ہیں✗ خود جانا پڑتا ہےسہولت
✓ ریکارڈ محفوظ✗ کوئی ریکارڈ نہیںدستاویز
💰 اگر ہر ماہ 500 روپے بچائیں
📱 ایزی پیسہ کیسے استعمال کریں
1
3737 ڈائل
2
CNIC درج
3
اکاؤنٹ بنائیں
4
پیسے جمع
5
بل ادا
صفحہ ۳۲
بینک — اپنا پیسہ محفوظ رکھیں
بینک وہ جگہ ہے جہاں پر لوگ اپنے بچت کئے ہوئے پیسے جمع کراتے ہیں۔ بینک میں ہمارے پیسے محفوظ رہتے ہیں اور چوری کا بھی خطرہ نہیں ہوتا۔
بینک کے فوائد
✓ پیسہ محفوظ رہتا ہے — چوری کا خطرہ نہیں
✓ اگر گھر میں رقم ہو تو مختلف کاموں پر خرچ ہو سکتی ہے
بینک میں رقم ہو تو آپ کو منافع بھی ملے گا
✓ پاکستان کے تمام بڑے شہروں میں بینک موجود ہیں
🏦BLCC بینک — بنیاد لٹریسی کمیونٹی کی بچت سکیم میں شامل ہوں
صفحہ ۳۳-۳۵
بینک فارم — پیسے جمع اور نکالنا
💰 پیسے جمع کرانے کا فارم
اکاؤنٹ نمبر_ _ _ _ _ _ _ _
تاریخ_ _ / _ _ / _ _ _ _
رقم (ہندسوں میں)Rs. _ _ _ _
رقم (الفاظ میں)_ _ _ _ _ _ _ _ _
دستخط
💡فارم میں رقم ہندسوں اور الفاظ دونوں میں لکھیں — مثلاً: 600 = چھ سو روپے
صفحہ ۳۷
ایزی پیسہ — موبائل بینکنگ
ایزی پیسہ ایک موبائل بینک اکاؤنٹ ہے جو ہمیں تمام بینک کی سہولیات مہیا کرتا ہے۔
ایزی پیسہ کے فوائد
✓ موبائل پر استعمال — بغیر انٹرنیٹ
✓ ہر روز 50 روپے بھیجنے کی سہولت
1000 روپے تک اکاؤنٹ میں بیلنس چیک
✓ بجلی، گیس کے بل بھی ادا کریں
✓ آسان اقساط پر قرضہ بھی لے سکتے ہیں
✓ کسی بھی پیسہ شاپ سے پیسے لے اور بھیج سکتے ہیں
3737
ایزی پیسہ اکاؤنٹ بنائیں
اپنے موبائل سے 3737 ڈائل کریں
🏦 چیک کیسے بھریں
National Bank of Pakistan Main Branch, LAHORE 11-3374 DATE ___/___/____ 22-09-2024 PAY اپنے لیے OR BEARER RUPEES تین سو روپے صرف Rs. 300 دستخط الفاظ میں رقم ہندسوں میں رقم
کلینک میں بچے کا وزن اور قد ناپا جا رہا ہے
بچوں کی صحت — ماں کا دودھ
پہلے 6 ماہ صرف ماں کا دودھ
🤱
پیدائش کے فوراً بعد
✅ دودھ پلائیں
🍚
6 ماہ کے بعد
✅ ہلکی غذا بھی دیں
🌡️بہت زیادہ بخار، سستی، سانس کی مشکل یا دودھ نہ پینے پر فوری طبی مدد لیں
💉بچے کے حفاظتی ٹیکے کارڈ کے مطابق وقت پر لگوائیں
🚑ریسکیو: 1122 · صحت ہیلپ لائن: 0800-99000
🏥 پاکستان میں صحت کے اعداد و شمار
68%
خواتین
خون کی کمی
40%
بچے
غذائی کمی
82%
بیماریاں
قابل علاج
73%
ٹیکے
کوریج
🥗 متوازن غذا کا اہرام
متوازن غذا کا اہرام
💉 بچوں کے ٹیکوں کا شیڈول
صفحہ ۳۸
اچھی صحت کے پانچ اصول
ہاتھ دھونا
ہاتھ دھوئیں
ویکسین
ویکسین کروائیں
متوازن غذا
متوازن غذا
🧼
صفائی
اپنے جسم کو ہمیشہ صاف ستھرا رکھیں۔ روزانہ غسل اور پانچ وقت وضو کی عادت بنالیں۔ کھانے سے پہلے صابن سے ہاتھ دھولیں۔
🏃
ورزش
روزانہ کے معمولات میں کام کرتے ہوئے پسینہ کھل کر بہنا ضروری ہے۔ کم از کم تھوڑی ورزش ضرور کریں۔
🥗
بہتر خوراک
متوازن غذا بہت ضروری ہے — دودھ، پھلیاں، سبزیاں، تیل، نمکیات اور وٹامنز کا شامل ہونا ضروری ہے۔
💊
بیماری کا بروقت علاج
اگر آپ خدانخواستہ بیمار ہو جائیں تو کسی مستند ڈاکٹر سے فوری رجوع کریں۔
🌿
صاف ماحول
صاف اور تازہ پانی اور صاف ہوا ہمارے زندہ رہنے کے لیے بہت ضروری ہے۔ گھر کے گرد درخت لگائیں۔
صفحہ ۶۲
دوائی خریدتے وقت میعاد دیکھیں
دوائی آئی تو ڈاکٹر صاحبہ نے دیکھا کہ وہ ایکسپائر (یعنی جس کی میعاد ختم) ہو چکی تھی۔ تب ڈاکٹر صاحبہ نے سب لوگوں کو بتایا کہ جب بھی کوئی دوائی خریدی جائے تو اس کے بننے اور میعاد ختم ہونے کی تاریخ ضرور دیکھ لینی چاہیے۔

کیونکہ میعاد ختم ہونے کے بعد دوائی کم مؤثر یا نقصان دہ ہو سکتی ہے — ایسی دوائی استعمال نہ کریں۔
Mfg: 26 Oct 2010
Exp: 25 Oct 2015
میعاد باقی ہے ✓
Mfg: 06 Jan 2009
Exp: 06 Jan 2011
میعاد ختم ہو چکی ✗
صفحہ ۶۵
ماں کو بچاؤ — دودھ پلانے کی اہمیت
بچے کے لیے ماں کا دودھ بہترین غذا ہے۔
پیدائش کے بعد پہلے 24 گھنٹے تک بچے کو نہ نہلائیں۔ اس دوران خاص طور پر ماحول کا خیال رکھیں۔
بچے کے پیدا ہونے کے فوراً بعد ماں کا دودھ پلائیں — اس میں قوت مدافعت ہے
پہلے چھ ماہ تک بچے کو ماں کے دودھ کے علاوہ کوئی چیز نہ دیں
بچہ چھ ماہ کا ہو جائے تو ماں کے دودھ کے ساتھ نرم، صاف اور غذائیت والی گھر کی غذا دیں — مثلاً دال، نرم چاول، مسلی سبزی، انڈہ اور نرم پھل
بچوں کے ٹیکوں کا شیڈول
پیدائش کے فوراً بعدBCG، پولیو
چھ ہفتے بعدDPT + پولیو
دس ہفتے بعدDPT + پولیو
نو ماہ بعدخسرہ
💧 ORS نمکول گھر پر بنائیں
ORS بنانے کا طریقہ — قدم بہ قدم
💧
1 لیٹر صاف پانی
🥄×6
6 ہموار چمچ چینی
🥄½
آدھا ہموار چمچ نمک
ORS کا پیکٹ ہو تو پیکٹ پر لکھی مقدار کے مطابق بنائیں۔ پیکٹ نہ ہو تو اوپر والی مقدار ملائیں۔ تھوڑا تھوڑا بار بار اور ہر دست کے بعد پلائیں۔ 24 گھنٹے بعد بچا محلول پھینک دیں۔
دل کا دورہ — علامات پہچانیں
🫀 دل کا دورہ — علامات پہچانیں
دل کا دورہ — علامات
💧 بہت زیادہ پسینہ آنا
😮‍💨 سانس لینے میں دشواری
🫀 سینے میں درد قائم رہنا
💙 ہونٹ نیلے ہو جانا
🚑 فوری ریسکیو — 1122
صفحہ ۵۰
ہوشیار بیٹی — صائمہ کی کہانی
صائمہ بیسن کر بہت ناراض ہوئی کہ اس کی بیٹی غزالہ بنیاد لٹریسی سنٹر جانا چاہتی ہے۔ اس نے اسے بھی اجازت دے دی مگر جب غزالہ لکھنا پڑھنا سیکھ گئی تو اس نے دیکھا کہ پڑھائی کتنی فائدہ مند ہے۔

صائمہ بہت مشکل حالات میں گزارہ کر رہی تھی — اس کا خاوند نشہ کرتا تھا۔ وہ لوگوں کے گھروں میں کام کرتے کرتے اپنے اور اپنے چھ بچوں کا پالتی تھی۔

صائمہ اپنے باپ کے ساتھ پٹواری کے پاس گئی — باپ نے اپنی بیٹی کے نام زمین کی فرد جاری کروانے کی درخواست کی۔ صائمہ کے باپ نے رجسٹرار کے سامنے بیان دیا کہ وہ اپنی ملکیت میں سے اپنی بیٹی کے نام زمین کے وارث کرنا چاہتا ہے۔ پٹواری کے پاس سے اسٹامپ پیپر پر رجسٹری لکھوا کر وہ پٹواری کے پاس چلے گئے۔
⚖️ سبق: پڑھی لکھی عورت اپنے حقوق جانتی ہے — زمین، وراثت، قانونی دستاویزات سمجھ سکتی ہے۔
صفحہ ۵۵
چارہ کی کاشت — مینا کی کہانی
نرگس شہر سے مالی وال گاؤس آئی۔ اس نے تمام عورتوں کو اکٹھا کیا اور بھینس سے زیادہ دودھ حاصل کرنے کے لیے چارہ کی کاشت کے فوائد بتائے۔

مینا نے اپنے خاوند کو بھی منا لیا کہ وہ اسے چارہ کاشت کرنے کی اجازت دے اور وہ اس کے ساتھ چارہ بیج لینے کے لیے جائے۔

جب شوکت کے دوست نے ان کی خوشحالی کا راز پوچھا تو شوکت نے بتایا کہ سب مینا کی ہمت اور محنت کی وجہ سے ہے۔
🌱سبق: عورت کا علم اور محنت پورے گھر کو خوشحال بناتی ہے۔ کاشتکاری میں عورت کا کردار اہم ہے۔
صفحہ ۶۹
خوش حال گھرانہ — رانی اور نجمہ
نجمہ اور رانی دونوں پڑوسی تھیں۔ ان دونوں کے میاں ایک ہی فیکٹری میں کام کرتے تھے۔ نجمہ اپنی اور اپنے 3 بچوں کی صحت کا بہت خیال رکھتی تھی — رانی بیمار ہونے کی وجہ سے اپنے 5 بچوں کا خیال نہیں رکھ سکتی تھی۔

رانی نے پوچھا: "ہماری آمدنی برابر ہے، تمہارا گھرانہ کیسے خوش حال ہے؟"

نجمہ نے جواب دیا: "ہاں خوشحالی اس لیے ہے کہ کھانے والے کم ہیں" — نجمہ کے میاں کو احساس ہوا کہ وہ واقعی غلطی پر ہے اور اس نے بیوی کو ہیلتھ کلینک جانے کا مشورہ دیا۔
💡 سبق: خاندانی منصوبہ بندی سے گھر خوشحال رہتا ہے — ماں اور بچوں کی صحت بہتر رہتی ہے۔
صفحہ ۴۵
بچوں کے حقوق — UNCRC
📚
تعلیم کا حق
🏥
صحت کا حق
🛡️
تحفظ کا حق
👨‍👩‍👧
خاندان کا حق
⚖️ آرٹیکل 25-A: پاکستان میں 5 سے 16 سال تک کے بچوں کو مفت اور لازمی تعلیم فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔
چائلڈ پروٹیکشن: 1121
صفحہ ۶۴
اچھی سوچ — بیٹیاں بھی اللہ کی رحمت
اچھی سوچ یہ ہے کہ بیٹی ہو یا بیٹا دونوں اللہ کی رحمت ہیں۔ پیٹیاں بھی بیٹوں کی طرح ہوتی ہیں — دونوں کے لیے ایک ہی طرح سوچنا چاہیے۔
بیٹیوں کو تعلیم دلانا ضروری ہے۔
بیٹیوں کے حقوق
✓ تعلیم کا حق
✓ شادی میں اپنی مرضی کا حق
کم عمری کی شادی نہیں ہونی چاہیے
✓ شادی کے وقت ماں باپ کی رضامندی ضروری ہے
✓ وراثت میں حصہ ملنا لازمی ہے
📞 ہیلپ لائنز
صفحہ ۸۵
تمام سرکاری ہیلپ لائنز
ادارہنمبر
ریسکیو
1122
پولیس
15
خواتین ہیلپ لائن
1043
خواتین تشدد
1737
چائلڈ پروٹیکشن
1121
انسانی حقوق
1099
پنجاب ہیلتھ
0800-99000
ذہنی صحت روژن
0800-22444
احساس BISP
8171 SMS
بہبود آبادی
0800-79300
FIA سائبر
9911